موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار کیوں کیا، ملزمعلی حسنین نے فائرنگ کردی ، فوٹیج سامنے آ گئی
کیفے کی ملازمہ لڑکی کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر امیر زادے نے عملے پر فائرنگ کردی، ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) فائرنگ: سروس سٹیشن ملازم، کیفے گارڈ زخمی ،موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار کیوں کیاقلعہ گجر سنگھ میں موٹرسائیکل سوار نے سروس اسٹیشن ملازم کو گولی ماردی۔فائرنگ کے واقعہ کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی،سی سی ٹی وی کے مطابق ملک علی حسنین ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل واش کرانے سروس اسٹیشن گیاسروس اسٹیشن ملازم یونس نے کچھ دیر انتظار کرنے کا کہا۔اسی دوران ملزم نے طیش میں آکر پستول نکالا اور ملازم کو گولی ماردی۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے یونس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیاکلوزسرکٹ فوٹیج کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گاکیفیکی لڑکی کو ہراساں کرنے سے منع کیوں کیا جوہر ٹائون میں امیرزادے نے کیفے کیعملے پرفائرنگ کردی،سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ذرائع کے مطابق دو روز قبل پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،فوٹیج کے مطابق گولی لگنے سے کیفے کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔ملزم فائرنگ کرتے ہو ئے فرار ہو گئے ،پولیس نے چائے سٹوڈیو کیفے کے مینجر عمر کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمے میں ملک فیاض اعوان اور علی حسن کو نامزد کیا گیا ہے۔،دونوں ملزمان کالے رنگ کے ویگو ڈالے پرآئے تھے۔ پولیس فائرنگ کرنے والا ایک ملزم علی حسن کو گرفتار کر لیا گیا ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق ملزم علی حسن بی او آر سوسائٹی کا رہائشی ہے، شریک ملزم فیاض کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے حکم پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی ملزمان کے خلاف نواب ٹاؤن تھانہ میں فوری مقدمہ نمبر 1684/25 درج کیا گیاملزمان کی فائرنگ سے کیفے کا سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا تھا،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے