راشد ،اسرار ،عثمان اورقربان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،گارڈ شاذاب اسلحہ سمیت گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے 4 فیکٹری ملازمین کو زخمی کر دیا۔ ایس ایچ او کاہنہ نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے میں گارڈ شاذاب نے فائرنگ کرکے 4 فیکٹری ملازمین راشد علی، اسرار حسین، محمد عثمان اور محمد قربان کو زخمی کر دیا۔ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سکیورٹی گارڈ شاذاب کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔