یوم شہادت حضرت علیؓ: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان مکمل

یوم شہادت حضرت علیؓ: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان مکمل

پنجاب پولیس نے یوم شہادت حضرت علیؓ کی سکیورٹی پلان تیار کر لیا، جس میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لئے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

 پولیس کی جانب سے 1971 میٹل ڈٹیکٹرز، 457 واک تھرو گیٹس اور دیگر سکیورٹی اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 27 اہم عزاداری جلوس اور 62 مجالس منعقد ہوں گی۔ تمام سرگرمیوں کی نگرانی مرکزی کنٹرول روم سے کی جائے گی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق، سکیورٹی انتہائی سخت ہو گی اور 26 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کی فراہمی کے لئے تعینات ہوں گے، جن میں لاہور میں 7 ہزار سے زائد اہلکار شامل ہیں۔مزید برآں، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، سی ٹی ڈی اور دیگر فورسز بھی پٹرولنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ سکیورٹی چیکنگ کے لئے خواتین اہلکار تعینات کی جائیں گی اور سادہ لباس میں کمانڈوز اور سنائپرز کو روٹس کی چھتوں پر تعینات کیا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ سکیورٹی انتظامات کی مشترکہ نگرانی کریں اور ہر سطح پر سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔