لاہور ڈیفنس بی میں 48 سالہ خاتون زینب کی تشدد زدہ لاش گھر سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔مقتولہ کا بھائی لاش لے کر ہسپتال پہنچا۔رابطہ نہ ہونے پر بھائی نے گھر جا کر لاش دیکھی، جس کے بعد پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔یہ کیس قتل کے مشتبہ واقعے کے طور پر درج کیا گیا ہے اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔