لاہور: نوجوان لڑکی کا تشدد کے بعد قتل، لاش نالے سے برآمد

لاہور: نوجوان لڑکی کا تشدد کے بعد قتل، لاش نالے سے برآمد

لاہور کے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن  کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک نوجوان لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش برکت ٹاؤن کے قریب کندے نالے سے ملی، جس کے بعد پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کی عمر تقریباً 20 سے 21 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور لاش کو نالے میں پھینکا گیا، جس سے واقعے کی نوعیت مشکوک اور سنگین ظاہر ہوتی ہے۔

پولیس نے مقتولہ کی شناخت کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے اور قریبی علاقوں سے گمشدگی کی رپورٹس بھی چیک کی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو گی۔پولیس کے مطابق مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔