وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف دہلی بارڈر کے قریب مظاہرہ کیا گیا
دہلی(آ ئی این پی )بھارتی کسان ایک بار پھر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف باہر نکل آئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسانوں نے دہلی بارڈر کے قریب حکومتی پالیسیوں کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔پولیس نے کسانوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد کسان گرفتار کر لیے، بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ہائی وے کے قریب سے 200 کسانوں کو گرفتار کر لیا۔