جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش‘ 25 طلبہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طلبہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایف آئی اے نے گرفتار 25 طلبہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے گرفتار 25 ملزمان (طلبہ) کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا۔ ملزمان پر پاسپورٹس ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوششوں کا الزام ہے۔ملزمان کو دوبارہ 21 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔