گرین ہائوس گیسوں کا اخراج، درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ

گلیشیئر اور سمندری برف کے ضیاع میں تیزی آئی، سمندر کی سطح میں اضافہ ہوگیا
 نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے کہا ہے کہ گرین ہاس گیسوں کی ریکارڈ سطح نے 2024 میں درجہ حرارت کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لانے میں مدد کی، جس سے گلیشیئر اور سمندری برف کے ضیاع میں تیزی آئی، سمندر کی سطح میں اضافہ ہوا اور دنیا کو درجہ حرارت میں اضافے کی ایک اہم حد کے قریب لے گیا۔