برازیل میں بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ

  ریو ڈی جنیرو(آ ئی این پی )موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرا ت میں اضافہ، برازیل میں بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، شدید گرمی سے معاملات زندگی متاثر، شہریوں نے ناقابل برداشت قرار دے دیا۔آئندہ دنوں میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ حکام نے ہیٹ الرٹ جاری کر دیا، شہریوں کو تیز دھوپ میں گھر سے نکلنے سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی ہائیڈریشن بچنے اور ہنگامی دیکھ بھال کیلئے حفاظتی اقدامات نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔