آنے والے دنوں میں ہوائوں کا نیا سلسلہ پاکستان کے بالائی علاقوں کا رخ کرے گا،بلوچستان میں بارش اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان
اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں نومبر کے دوران معمول سے کم بارشیں ہونے کے سبب 47 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں دن اور رات کا دوران درجہ حرارت بھی دو، دو ڈگری زیادہ رہا۔آنے والے دنوں میں ہوائوں کا نیا سلسلہ پاکستان کے بالائی علاقوں کا رخ کرے گا جس کے باعث بلوچستان میں بارش اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے۔ رواں سال نومبر میں لاہور سمیت پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ کا راج رہا جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض علاقے بھی اسموگ کی زد میں آئے۔معمول سے کم بارشیں ہونے کے سبب سموگ میں خاطر خواہ کمی نہیں آسکی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ بھی نہیں کیا گیا۔