زہریلی گیسوں کا اخراج:عالمی بینک کی پاکستان کونیشنل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر قائم کرنے کی تجویز

مشترکہ کوششوں سے صنعتی پیداوار سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی توانائی کی بچت کی جا سکتی ہے،رپورٹ 
 اسلام آباد(آئی این پی)عالمی بینک نے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی کے حوالے سے پاکستان کو تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ توانائی کی بہتری اور ڈی کاربنائزیشن کیلئے نیشنل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر کے تحت ملک بھر کی جامعات کے تعاون سے مشترکہ نیٹ ورک قائم کیا جا سکتا ہے۔عالمی بینک نے صنعتی پیداوار کے نتیجے میں زہریلی گیسوں کا اخراج کم کرنے کے لیے بھی سفارشات د یتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ کوششوں سے صنعتی پیداوار سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی توانائی کی بچت کی جا سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعتی شعبے میں توانائی کی بچت کے لیے وسط اور طویل مدتی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ورلڈ بینک نے مزید سفارش کی ہے کہ حکومت کو صنعتی مشینری کو تبدیل کرنے کے لیے پروگرام شروع کرنے چاہئیں، انرجی سروس کمپنیوں کی مارکیٹ کے قیام کے حوالے سے سہولت کاری کی بھی ضرورت ہے، حکومت موثر اقدامات کے ذریعے صنعتی توانائی کی بہتر مارکیٹ قائم کر سکتی ہے، اس اقدام سے صنعتی ترقی اور معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔