وزارت صحت نے جعلی ادویات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے: مصطفی کمال

 کمپنیاں 10 اکتوبر سے تیار ہونے والی ادویات پر ’’ٹو ڈی بار کوڈ‘‘درج کرنے کی پابندی ہوں گی
اسلا م آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال  نے کہا ہے کہ وزارت صحت نے ملک بھر سے جعلی ادویات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ وفاقی وزیر صحت کی  زیر صدارت جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 2D بار کوڈ کے ٹرائل کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ چیف ایگزیکٹو آفیسر این ائی ٹی بی بھی شریک ہوئے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ نے وزیرِ صحت کو 2D بارکوڈ اور Serialization کے نفاذ سے متعلق تفصیل بریفننگ دی . وزیرصحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وزارت صحت نے ملک بھر سے جعلی ادویات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے۔وزارتِ صحت ادویات پر 2D بارکوڈ کے نفاذ کے لیے ڈیڑھ سال سے کام کر رہی ہے. 9 اکتوبر کے بعد مینوفیکچر ہونے والی ہر دوا پر 2D بار کوڈ لگانا لازمی ہوگا۔مقامی اور ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنیاں دس اکتوبر سے تیار ہونے والی ادویات پر "ٹو ڈی بار کوڈ' سریل نمبر درج کرنے کی پابندی ہوں گی