پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح، اقدامات کررہے ہیں،سید مصطفیٰ کمال

اسلام آباد(اے ایف بی)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں مکمل یکسوئی کے ساتھ انسدادِ پولیو کے اقدامات کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاض میں سعودی وزیر صحت فہد بن عبد الرحمٰن الجلاجے سے ملاقات کے دوران کیا ۔وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صحت کے شعبے اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا