موبائل فونزکی درآمدات میں رواں سال کے پہلے 8ماہ میں 13فیصد تک کمی

 اسلام آباد (آن لائن)موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر13فیصدکی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2025تک کی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پرایک ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پر1.148ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا