حافظ حسین احمد کی ملک کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی:صادق سنجرانی

اسلام آباد(آئی این پی )سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جاری بیان  کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ   نے مرحوم حافظ حسین احمد کے لئے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی، صادق سنجرانی نے کہا کہ مرحوم حافظ حسین احمد کی ملک کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔