صادق سنجرانی بطور شاہی مہمان سعودی عرب پہنچے، مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری بھی دینگے
اسلام آباد( آن لائن ) سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سعودی عرب کے شاہی مہمان کے طور پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ صادق سنجرانی نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور پاکستان اور اہلِ وطن کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ ذرائع کے مطابق، صادق سنجرانی مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری بھی دیں گے۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ محمد رزاق سنجرانی، اعجاز سنجرانی، ضیاء سنجرانی سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی موجود ہیں۔