سانحہ کارساز میں قربانیاں دینے والے جیالوں کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی: سینیٹر سلیم مانڈوی والا

     اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کارساز میں جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والے جیالوں کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اپنے بیان میں سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہاکہ 18 اکتوبر 2007 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے‘ شہداء کی قربانیاں پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کی جدوجہد کا روشن باب ہیں