کراچی(آن لائن)سابق وفاقی وزیرِ خزانہ و عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے شہباز شریف قوم کو کہتے تھے سولر اپنے گھروں میں لگوائیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کچھ عرصہ قبل وزیرِ اعظم عوام کو سولر لگوانے کا درس دیتے تھے، عوام نے گھروں پر سولر لگوایا تو حکومت کو ناگوار گزر رہا ہے۔ حکومت نے سولر پینلز استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ کے حساب سے خریدنے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو 22 ہزار میگا واٹ بجلی چوری ہو رہی ہے وہ حکومت کو نظر نہیں آرہا، 22 روپے مہنگے لگ رہے ہیں، آئی پی پیز سے 70 روپے کی بجلی لینا بوجھ نہیں لگ رہا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ خطے میں سب سے مہنگی بجلی اور گیس بیچ رہے ہیں، حکومت کی پالیسی ناکام ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں سے گندم خریدنے سے معذرت کر لی،