امتحانی نظام تمام صوبوں سے بہتر، سنٹر نہیں بکتا پنجاب میں صرف کام نہیں ‘ معجزات بھی ہورہے ہیں عظمی بخاری

خیبرپختونخوا میں اب بھی دہشت گردی کی لہر چل رہی ہے، افواج پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑرہی ہیں، اے پی ایس کے شہداء کیلئے دلی دعائیں کرتے ہیں
وزیراعلی نے گورننس، شفافیت اور میرٹ کا نیا ماڈل متعارف کرایا، برمنگھم میں گورنمنٹ مریم نوازکاگورننس ماڈل لاگو کرنا چاہتی ہے:پریس کانفرنس
لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے  پنجاب میں صرف کام نہیں بلکہ معجزات ہورہے ہیں، پنجاب میں امتحانی نظام تمام صوبوں سے بہتر ہے، پنجاب میں پورا پورا امتحانی سنٹر نہیں بکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے  انہوںنے کہا  وزیراعلی مریم کی جانب سے اے پی ایس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، پاکستان کی تاریخ میں 16دسمبر2014کا دن بھلایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اب بھی دہشت گردی کی لہر چل رہی ہے، افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں، اے پی ایس کے شہدا کیلئے دلی دعائیں کرتے ہیں۔عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز نے گورننس، شفافیت اور میرٹ کا نیا ماڈل متعارف کرایا، برمنگھم میں گورنمنٹ وزیراعلی مریم نوازکاگورننس ماڈل لاگو کرنا چاہتی ہے، دنیا میں وزیراعلی مریم نواز کے پنجاب کی مثالیں دی جارہی ہیں‘انہوں نے بتایا کہ پنجاب نے گندم کی پیداوار میں نیا ریکارڈ بنایا، پنجاب نے گندم کی پیداوار میں ٹارگٹ پورا کیا،انہوں نے کہا  پاک فوج نے اپنے ادارے کے ایک ملازم کو سزا دے  کر دوسرے اداروں کے لئے بھی بہترین مثال قائم کی ہے ۔  سب کو اس مثال کی پیروی کرنی چاہیے ۔