رونا دھونا پارٹی کا وجود کہیں نظر نہیں آ رہا،کشمیر میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی:وزیر اطلاعات
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات کا دوسرامرحلہ پرامن ماحول میں جاری رہا ، لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کرشیرکو ووٹ ڈال رہے ہیں،رونا دھونا پارٹی کا وجود کہیں نظر نہیں آ رہا۔ اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کاکہناتھا کہ کشمیر میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی،الحمدللہ لیگی امیدواروں کی کامیاب مہم ان کی جیت ہے،ان کاکہناتھا کہ الیکشن مہم کے دوران مسلم لیگ ن کو عوام کو پذیرائی ملی، کشمیری اپنے بہتر مستقبل کیلئے گھروں سے باہر نکلیں ،کشمیری مائیں بہنیں مریم نواز کی کارکردگی کوووٹ دے رہی ہیں،کشمیریوں کو بھی لیپ ٹاپ ، سکالر شپ اور الیکٹرک بائیکس ملیں گی۔