جماعت اسلامی غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف آج احتجاج کرے گی

بڑے شہروں میں امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی طرف پرامن مارچ کیا جائے گا
 عوام  بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں :حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس
 لاہور(خصوصی رپورٹر) جماعت اسلامی نے غزہ میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے خلاف  آ ج  نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر  تے ہوئے کہا ہے کہ  بڑے شہروں میں امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی طرف پرامن مارچ کیا جائے گا۔ لاہور میں مسجد شہدا سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارمنصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے  کیا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں اور حکومت و اپوزیشن کو بھی اس معاملے پر موثر موقف اختیار کرنے پر مجبور کریں۔