جماعت اسلامی آج مہنگائی کیخلاف احتجاج کرے گی:حافظ نعیم

26 ویں ‘ 27 ویں آئینی ترامیم کی بعض شقیں آئین و شریعت سے متصادم ہیں: امیر جماعت
لاہور(خصوصی رپورٹر)امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کی بعض شقیں آئین اور شریعت سے متصادم ہیں، ہم ان آئینی ترامیم کو مسترد کرتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے ہائی کورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترامیم کے وقت بھی واضح طور پر مخالفت کی تھی، ترامیم کی کسی سیاسی جماعت نے مخالفت نہیں کی، آئین سے متصادم ترامیم کی کوئی حیثیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ججز کے حالیہ تبادلے قابلِ مذمت اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہیں، حکومتیں بدلتی رہتی ہیں، وقتی فائدہ اٹھانے کا کوئی فائدہ نہیں، امیر اور غریب کی تعلیم کا معیار الگ نہیں ہونا چاہیے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 44 فیصد عوام خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں‘انہوں نے کہا مہنگائی کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا