قیمتیں 28فروری والی سطح پر لائی جائیں، مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں
امریکہ ،ایران معاہدے میں پاکستان اور قطر نے مثبت کردار ادا کیا :حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس
لاہور(خصوصی رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافط نعیم الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 28 فروری والی سطح پرلانے کیلئے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال د یتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور پیٹرول کی قیمت فوری طور پر 225 روپے فی لیٹر کی جائے اور پٹرولیم لیوی ختم کی جائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافط نعیم الرحمان نے کہا کہملک میں بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ عام آدمی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ہمارا مطالبہ ہے پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر پرفکس کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی اورگیس کی قیمتوں پر بھی حکومت اپنا کیا وعدہ پورا کرے، اب آئی پی پیز معاہدے بھی ختم ہونے جارہے ہیں، آئی ایم ایف حکمرانوں کوبھی اپنے اخراجات کم کرنے کاکہتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تقریب آج (جمعہ کو)متوقع ہے اور اس عمل میں پاکستان اور قطر نے مثبت اور وثر کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسلسل جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے