مفت کتابیں 2ارب ،دیہات میں ایمبولینس کیلئے33کروڑ70لاکھ مختص
لاہور (خصوصی رپورٹ )محکمہ خزانہ نے قذافی سٹیڈیم میں بارش کے پانی کی ڈرینج کے منصوبے کیلئے ایک ارب روپے جاری کردئیے۔ گرانٹ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کیلئے جاری کی گئی، طلبا کو مفت کتابیں دینے کیلئے 2ارب ، ہسپتالوں کی سکیورٹی آؤٹ سورس کیلئے6کروڑ50لاکھ ، دیہی علاقوں میں ایمبولینس سروس کیلئے33کروڑ70لاکھ روپے جاری کئے گئے، محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ آن لائن کردیاگیا۔