بار زکو ایڈووکیٹ ویلفیئر فنڈ اکا ئونٹ کھولنے کیلئے مراسلہ جاری

لاہور( خصوصی رپورٹ)پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر کی تمام بار ایسوسی ایشنز کو ایڈووکیٹ ویلفیئر فنڈ اکا ئونٹ کھولنے اور بینک تفصیلات فراہمی کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔ سیکرٹری پنجاب بار کونسل نے تمام بارز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے نام مراسلے میں کہا ہے کہ پنجاب ایڈووکیٹس ویلفیئر فنڈ رولز 2022 کے رول 2.4 کے تحت فوری طور پر ایڈووکیٹ ویلفیئر فنڈ کے نام سے الگ بینک اکا ئونٹ کھولا جائے جسے متعلقہ بار کے صدر و جنرل سیکرٹری مشترکہ آپریٹ کرینگے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز اپنے موجودہ اور فعال بینک اکا ئونٹس کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کریں تاکہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور پنجاب بار کونسل کی جانب سے فنڈز اور گرانٹ اِن ایڈ کی منتقلی میں سہولت ہو سکے۔سیکرٹری پنجاب بار کونسل نے واضح کیا ہے کہ مطلوبہ بینک اکا ئونٹ نمبر اور دیگر تفصیلات بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کے علاوہ واٹس ایپ نمبر 0346-9193886 پر انچارج لائرز ویلفیئر فنڈ کو بھی فراہم کی جائیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی گرانٹ یا مالی معاونت صرف بار کے آفیشل اکا ئونٹ میں جمع کرائی جائے گی، کسی سرکاری، نیم سرکاری یا نجی ادارے یا فرد کی جانب سے دی گئی رقم اگر کسی عہدیدار یا فرد کے ذاتی اکا ئونٹ میں جمع کرائی گئی تو یہ عمل ممنوعہ ہوگا اور ذمہ داران کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت کارروائی کی جا سکے گی۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بار فنڈز یا گرانٹس کو ذاتی استعمال میں لانا فوجداری جرم تصور ہوگا جو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 405 کے تحت مجرمانہ خیانت کے زمرے میں آتا ہے، اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی