وزیراعظم نجی حج سکیم بحران کے حل کیلئے سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطہ کریں: حافظ نعیم الرحمن

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے نجی حج سکیم سے پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے خصوصی رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے خط کے ذریعے وزیراعظم کی فوری توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کرائی ہے جس سے 67ہزار پاکستانیوں کے رواں سال حج کی سعادت سے محروم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ انھوں نے وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ وہ سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطہ کریں، اس سے مسئلہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے۔ حکومت اعلیٰ سطحی کمیٹی فوری طور پر سعودی عرب بھیجے جو سعودی حکومت کے ساتھ مل کر انتظامات کا جائزہ لے اور ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائے۔ امیر جماعت نے واضح کیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے 40 ہزار مزید حجاج کو کچھ دن پہلے اجازت دی گئی ہے ، وزیراعظم کی بروقت مداخلت سے پاکستانی حجاج کو بھی اجازت مل سکتی ہے