دنیا بھر میں 16ارب سے زائد پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف۔۔

 گوگل، ایپل، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس کے لاگ ان ڈیٹا، مختلف حکومتوں کی سروسز کا ڈیٹا بھی شامل
واشنگٹن(آئی این پی ) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں16ارب پاسورڈز اور لاگ ان کریڈنشلز ایک ڈیٹا لیک کا حصہ بن گئے ہیں جو کہ دنیا کی سب سے بڑی ڈیٹا چوری سمجھی جا رہی ہے۔ ان پاسورڈز میں اہم اداروں جیسے گوگل، ایپل، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس کے لاگ ان ڈیٹا کے ساتھ ساتھ مختلف حکومتوں کی سروسز کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطا بق تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ اس لیک میں 30مختلف ڈیٹاسیٹس موجود ہیں جن میں سے ہر ایک میں کروڑوں سے لے کر اربوں تک ریکارڈز شامل ہیں۔ ان ڈیٹا سیٹس میں سے زیادہ تر پہلے کبھی افشا نہیں ہوئے تھے، یعنی یہ نیا اور غیر معلوم ڈیٹا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک معمولی ڈیٹا لیک نہیں، سکیورٹی خطرہ ہے جو کہ سائبر حملوں، فشنگ اٹیکز اور اکانٹ کی دسترس کا سبب بن سکتا ہے۔