کراچی (خصوصی رپورٹ)ایف بی آر کی جانب سے تمام انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کے پاس ورڈز تبدیل کر دئیے گئے، جس سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے آخری دنوں میں پاس ورڈز کی اچانک تبدیلی اور آئی آر آئی ایس پورٹل میں تکنیکی دشواریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ریحان حنیف نے ایف بی آر سے فوری طور پر سابقہ پاس ورڈز بحال کرنے اور گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔