کراچی:انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے پاس ورڈز اچانک تبدیل

 کراچی(آئی این پی) ایف بی آر کی جانب سے تمام انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کے پاس ورڈز تبدیل کر دیے گئے، جس سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے آخری دنوں میں پاس ورڈز کی اچانک تبدیلی اور آئی آر آئی ایس پورٹل میں تکنیکی دشواریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔