میرے پاس اختیار ہے کسی وقت بھی اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں علی امین گنڈاپور

بجٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوناہے لیکن بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، ارکان پارلیمنٹ کو کہتا ہوں اسمبلی میں جاکر ووٹنگ نہیں کرنی‘ بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کا رائے دینا سیاسی حق ہے
ہم بجٹ پاس نہیں کرتے تو یہ فنانشل ایمرجنسی کی بنیاد پر ٹیک اوور کرسکتے ہیں،کارکن  تیار رہیں ،ا ن کی سازشوں کومیں کامیاب نہیں ہونے دوں گا:میڈیا سے گفتگو 
 پشاور(آئی این پی): وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور  نے کہاہے کہ میں کسی بھی وقت اسمبلی کو تحلیل کرسکتا ہوں ، یہ میرا اختیارہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بجٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوناہے لیکن بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، ارکان پارلیمنٹ کو کہتا ہوں اسمبلی میں جاکر ووٹنگ نہیں کرنی، ہم بجٹ پاس نہیں کرتے تو یہ فنانشل ایمرجنسی کی بنیاد پر ٹیک اوور کرسکتے ہیں۔وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ ان کی فنانشل ایمرجنسی کی بنیاد پر صوبے کواوورٹیک کرنے کی سازش ہے، پہلے دن سے ہی یہ نظام کے پی حکومت کو ختم کرنیکیلئیسازشیں کررہاہے، بجٹ کا اجلاس بلانا گورنر کا آئینی طور پر فرض ہے۔علی امین نے کہا کہ گورنر کے پی نے بجٹ اجلاس نہیں بلایا، سازش یہاں سے شروع ہوئی، ہم نے بجٹ بانی کے پاس پیش کیا تاکہ ان کا اِن پٹ اس میں آئے، بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کا رائے دینا سیاسی حق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر فورم پر ہم نے کہا کہ بجٹ بانی کوپیش کریں گیاوران کیاحکامات پرچلیں گے، احکامات یہ ہیں کہ پاس کرنے سے پہلے بجٹ بانی کے سامنے لایا جائے۔وزیراعلی کے پی نے وفاقی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا آپ ہمیں قانونی طور پر ڈسکوالیفائی نہیں کرسکتے، میں کسی بھی وقت اسمبلی کو تحلیل کرسکتا ہوں یہ میرا اختیار ہے، اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔انھوں نے کہا کارکن  تیار رہیں ،ا ن کی سازشوں کومیں کامیاب نہیں ہونے دوں گا، ان کی سازش سے پہلے جو ہم کریں گے ان کی نسلیں یاد رکھیں گی، ہم اپنے آئینی حق کے لیے بھرپور طریقے سے نکلیں گے، ایسی تحریک چلائیں گے جس کے بعد یہ نظام نہیں چل سکے گا۔