یروشلم (آئی این پی)اسرائیلی حکومت نے ایران کے میزائل حملوں کو روکنے میں ناکامی کا غصہ غیر ملکی میڈیا پر نکال دیا، میزائل حملوں کی عکس بندی کرنے والے غیر ملکی صحافیوں کے خلاف تحقیقات کی دھمکیاں دے دیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزرا ایران کے میزائل حملوں کی عکس بندی کرنے پر غیر ملکی میڈیا پر دبا بڑھا رہے ہیں۔اسرائیلی وزرا نے دھمکی دی ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیاں ان میڈیا اداروں کے خلاف تحقیقات کریں گی