انو کپور نے شاہ رخ خان کے ’آخری سپر اسٹار‘ ہونے کے دعوے کو چیلنج کر دیا

انو کپور نے شاہ رخ خان کے ’آخری سپر اسٹار‘ ہونے کے دعوے کو چیلنج کر دیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انو کپور نے شاہ رخ خان کے خود کو فلم انڈسٹری کا "آخری سپر اسٹار" قرار دینے والے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرت اور مقبولیت ہمیشہ برقرار نہیں رہتیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انو کپور نے شاہ رخ خان کا نام لیے بغیر ان کا موازنہ امیتابھ بچن سے کیا اور کہا کہ اصل امتحان یہ ہوتا ہے کہ کوئی اداکار کئی دہائیوں تک اپنی مقبولیت برقرار رکھ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا ہوگا آیا متعلقہ اداکار 2045 میں بھی اسی طرح مقبول رہتا ہے یا نہیں۔انو کپور کا یہ ردعمل شاہ رخ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ عاجزی کے ساتھ یہ بات کہتے ہیں کہ وہ فلم انڈسٹری کے "آخری سپر اسٹار" ہیں۔ دوسری جانب شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'کنگ' کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔