مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ٹک ٹاک لائیوز اور فیملی وی لاگرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا مواد بچوں اور نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ سوشل میڈیا کے کئی فوائد ہیں، تاہم بعض افراد غیر مناسب مواد کے ذریعے شہرت اور آمدنی حاصل کر رہے ہیں، جس سے نوجوانوں میں راتوں رات امیر ہونے کی سوچ فروغ پا رہی ہے۔حنا پرویز بٹ نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں مثبت و تعمیری مواد تک رسائی دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر موجود مواد پر تحفظات کا اظہار کیا ہو، اس سے قبل بھی وہ مختلف سماجی اور میڈیا رویوں پر تنقید کر چکی ہیں۔