بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک گلوکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لیتے ہوئے موسیقی کی دنیا میں دوبارہ واپسی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اریجیت سنگھ بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم 'آوارہ پن 2' کے پہلے گانے 'یہ آوارہ پن' کے ذریعے کم بیک کر رہے ہیں۔ اس گانے کی موسیقی امل ملک نے ترتیب دی ہے، جبکہ اسے 21 جولائی کو مختلف اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر وشیش بھٹ کا کہنا ہے کہ عمران ہاشمی کے کردار کے جذباتی سفر کو اریجیت سنگھ کی آواز ہی بہترین انداز میں پیش کر سکتی تھی۔ یاد رہے کہ اریجیت سنگھ نے رواں سال کے آغاز میں پلے بیک گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، جس سے ان کے مداح مایوس ہوگئے تھے۔