پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے طویل وقفے کے بعد شوبز کی دنیا میں واپسی کی ہے۔
وہ جلد ہی نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل 'نقاب' میں نظر آئیں گی، جو 23 فروری سے نشر کیا جائے گا۔غنیٰ علی نے 2021 میں بیٹی اور جنوری 2023 میں بیٹے کی پیدائش کے بعد بچوں کی پرورش کے لیے انڈسٹری سے وقفہ لیا تھا۔ 31 سالہ اداکارہ نے اس سے قبل 'سُن یارا'، 'کس دن میرا ویاہ ہووے گا' سیزن 4، 'سایہ دیوار بھی نہیں'، 'ہانیہ'، اور 'چھوٹی چھوٹی باتیں' جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلمی کیریئر میں انہوں نے 'رنگریزہ'، 'مان جاؤ ناں'، اور 'کاف کنگنا' جیسی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ان کی واپسی پر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور سب ان کی نئی پراجیکٹ 'نقاب' کے منتظر ہیں۔