ن لیگ جائز سوالات کا جواب دینے کے بجائے راہ فرار اختیار کر رہی ہے،ترجمان پی پی پی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے آزاد جموں و کشمیر کے معاملے پر مسلم لیگ (ن)کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق، وقار اور جمہوری امنگوں کی آواز بلند کی ہے، جبکہ مسلم لیگ(ن)جائز سوالات کا جواب دینے کے بجائے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا پیغام سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں بلکہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے آئینی حقوق، روزگار، ترقی اور بااختیار بنانے سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے کشمیری عوام کی توہین پر خاموشی اختیار کی، وہ آج بلاول بھٹو زرداری کو قومی یکجہتی کا درس نہیں دے سکتے