عوام کے دکھ کو سیاسی ایجنڈے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ترجمان کا بیان
کراچی(آئی این پی) ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے حافظ نعیم الرحمن کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے دکھ کو سیاسی ایجنڈے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایک بیان میں سمعتا افضل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ خود صورتحال کی نگرانی کر رہے تھے، تاخیر کے الزامات بے بنیاد ہیں، شہر کے تحفظ اور بہتری کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو مافیا کہنا سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، جماعت اسلامی اپنے بلدیاتی دور کی کارکردگی پر جواب دے۔