قصور(خصوصی رپورٹ) ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر قصور ذوالفقار بھٹی کی زیرنگرانی چوکی انچارج نور پور تھانہ صدر قصور احمد عجائب نے منشیات فروشوں کے خلاف کیے گئے کریک ڈاو ن کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش کو لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے شہر اور گردونواح میں منشیات کی لعنت سے نوجوان نسل کو تباہ کر رہا تھا۔