لاہور (کرائم رپورٹر)ہڈیارہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ مختلف مقامات سے اویس، شمشاد اور سجاد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔