سعودی عرب اور یمن میں سرگرم سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے حوثی تنظیم انصار اللہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ باب المندب سے گزرنے والے تمام تجارتی بحری جہازوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
سعودی وزارت خارجہ نے حوثیوں کے بحری ناکہ بندی کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ مملکت یمن کے عوام اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھے گی۔فوجی اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثیوں نے کسی بھی تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اس کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق باب المندب میں کشیدگی میں اضافے سے عالمی تجارت اور بحری نقل و حمل بھی متاثر ہو سکتی ہے۔