ایرانی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کی مبینہ ناکہ بندی جاری رہی تو خطے میں تجارتی راستوں پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا تسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔بیان کے مطابق اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو ایران بحیرۂ احمر سے ہونے والی تجارتی سرگرمیوں کو روکنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ خلیج فارس اور بحیرۂ عمان کے راستوں سے ہونے والی تمام تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔