امریکا اور ایران کے درمیان جاری عسکری کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ رک گیا، جبکہ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث سونے کی قیمت میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
منگل کو عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت بڑھ کر 4,042.69 ڈالر فی اونس اور امریکی گولڈ فیوچر 4,047.40 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور مہنگائی کے خدشات کے باعث سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کا رخ کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی افواج کے ایرانی اہداف پر نئے حملوں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیان کے باوجود جنگ بندی سے متعلق سفارتی پیش رفت نے خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کو وقتی طور پر محدود کر دیا ہے۔