لاہور میں بادل خوب برسے، مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور میں بادل خوب برسے، مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور میں کالی گھٹاؤں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

 لاہور ہائی کورٹ، جیل روڈ، گلشن راوی، سمن آباد، گلبرگ، نشتر ٹاؤن، پانی والا تالاب اور کوٹ لکھپت سمیت متعدد علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد اور ہواؤں کی رفتار 19 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ 24 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔