لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں نمایاں کمی

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں نمایاں کمی

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

شہر کے علاقوں ٹاؤن شپ، کوٹ لکھپت اور پیکو روڈ سمیت مختلف مقامات پر بارش ہوئی، جس سے موسم کا مزاج تبدیل ہوگیا اور شہریوں نے شدید گرمی سے عارضی ریلیف محسوس کیا۔بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا، جبکہ کئی شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر کا رخ کیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران لاہور کے مزید علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دوسری جانب بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی معمول سے سست دیکھی گئی، تاہم خوشگوار موسم نے گرمی سے نڈھال شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔