واشنگٹن (آن لائن) مسلمز آف امریکہ کے بانی ڈاکٹر ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ایسے بہت لوگ ہیں جو دلوں اور سرحدوں کی نفرت کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب و ثقافت ایک دوسرے سے بہت ملتی ہے بھارت کی سکھ کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی کے دل ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے پنڈی کی گرو چرن فلم کے پریمئر کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جرمنی اور فرانس کی طرز پر ہمسایہ بنْکر رہنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سکھز آف امریکہ کے بانی جسی سنگھ نے کہا ہے پاکستان کے ساتھ ساتھ جہاں ہمارا مزہبی تعلق ہے وہیں ہم چاہتے ہیں کہ سرحدی کشیدگی کو کم کرنے اور بھائی چارہ بڑھانے پر کام کیا جائے