لاہور(آئی این پی)ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی داکٹر دینا خان نے کہا ہے کہ ان کے والد پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں وہ سب کرنے نہیں دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں یوم تکبیر کے موقع پر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان میں تقریب کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔محسن پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر دینا خان نے گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف اپنے والد کی ملک و قوم کی خدمت کے بارے میں بتایا بلکہ ان کی زندگی کی چند مخفی باتوں سے بھی روشناس کروایا