فیلڈ مارشل نے بھارت کا بھرم توڑ کر دنیا پر احسان کیا: ساجد تارڑ

ٹرمپ انتظامیہ کو احساس ہوگیا بھارت پر سرمایہ کاری سود مند نہیں، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا 
غزہ کے حوالے سے حالیہ اقدامات کو تاریخی قرار دیا جا سکتا ہے:رہنما  ریپبلکن پارٹی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
 واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے  رہنما ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کا بھرم توڑ کر دنیا پر احسان کیا، اب ٹرمپ انتظامیہ کو احساس ہوگیا بھارت پر سرمایہ کاری سود مند نہیں۔  ایک نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے   ساجد تارڑ نے کہا کہ "جو کچھ 10 مئی کو ہوا، میں اسے امریکہ پر فیلڈ مارشل صاحب کی سب سے بڑی نیکی سمجھتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 10 مئی کے روز ایک فیصلہ کن اقدام کے ذریعے نہ صرف بھارت کے جنگی دعووں کی قلعی کھول دی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا دفاعی وقار بلند کیا، یہ اقدام امریکہ  کیلئے  ایک "آنکھیں کھولنے والا لمحہ ثابت ہوا۔رہنما ریپبلکن پارٹی نے کہا پچھلے 24 سال سے امریکہ یہ سمجھتا رہا کہ چین کے خلاف بھارت ایک قابلِ بھروسا اتحادی ہو سکتا ہے، لیکن صرف 45 منٹ کی جنگ میں بھارت کی اصل حیثیت واضح ہو گئی