حرمین شریفین کا تحفظ اہم فریضہ معاہدہ خطے کی خوشحالی اور امن کیلئے ہے شہبازشریف
اسحاق ڈار اور فیلڈمارشل کو مبارکباد دیتا ہوں ‘ معاہدے پر کئی سال سے کوششیں جاری تھیں‘کسی بھی معاشر ے میں لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، 14اگست شان وشوکت سے منائیں گے:کابینہ اجلاس سے خطاب
ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے انفورسمنٹ اقدامات تیز کئے جائیں‘ جولائی میں سالانہ بنیاد پر 13فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہونا خوش آئند ہے،سمندر پار پاکستانی معیشت کا اہم جزو ہیں:وزیراعظم
اسلام آباد(آئی این پی ‘مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے مکہ معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت کیلئے نہیں بلکہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے ہے اور یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی دفاعی معاہدے کی توسیع ہے، ترکیہ کے ساتھ دہائیوں سے تعلقات موجود ہیں۔ معاہدے کے حوالیسے فیلڈ مارشل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ مکہ میں پاکستان،سعودی عرب اورترکیہ کیدرمیان دفاعی معاہدہ ہوا جس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ،ترکیہ کے صدر طیب ایردوان اور میں نے دستخط کیے جبکہ اس سے قبل پاکستان اور سعودی عرب نے بھی دفاعی معاہدہ کیا ہے‘ تینوں ممالک کے درمیان معاہدے کا مقصد خطے میں امن وخوشحالی ہے اور معاہدہ پوری امت مسلمہ کیلئے باعث تقویت ہے، اس کیلئے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈمارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ معاہدے پر کئی سال سے کوششیں جاری تھیں۔انہوں نے کہا فتنہ الخوارج کو دن رات تباہ وبرباد کیا جا رہا ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان دوبارہ دہشتگردی سے پاک ہوگا اور امن وترقی کی جانب گامزن ہوگا۔ آزادکشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو بھرپور ووٹ دیا ہے جس کے بعد ن لیگ کی اکثریت بن چکی ہے، آزاد کشمیر کا ووٹ نواز شریف کی قیادت کو ووٹ ہے کیونکہ نوازشریف کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ہو گا۔ کسی بھی معاشرے میں لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کوئی مطالبہ ہے تو اس کو میز پر بیٹھ کر حل کرنا چاہیے، آزاد کشمیرمیں حالات خراب کرنیوالے اغیار کے اشاروں پر کام کر رہے تھے، الیکشن سے پہلے اے پی سی کرائی،تمام جماعتیں شریک ہوئیں،ایک جماعت شریک نہیں ہوئی۔نئی آزاد کشمیر حکومت آئے گی،دوبارہ بات چیت شروع ہو گی، آزاد کشمیر میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، جو بات کرنا چاہتے ہیں انہیں آزاد کشمیرکی نئی حکومت موقع فراہم کرے گی۔شہبازشریف نے کہا کہ 14اگست شان وشوکت سے منائیں گے،ملک کو صحیح معنوں میں قائدکاپاکستان بنائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں ایک بار پھر ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کرے گی، حکومت عوام کی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور خطے کی خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گی۔زیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کاروباری برادری کے ٹیکس اصلاحات پر بڑھتے اعتماد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران ہر ماہ کراچی کے ساتھ لاہور میں بھی 2 روز قیام کریں۔ ایف بی آر مقررہ ریونیو ہدف کے حصول کیلئے انفورسمنٹ اقدامات تیز کرے۔ انہوں نے ایف بی آر کو اسمگلنگ، ٹیکس چوری اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف موثر انفورسمنٹ جاری رکھنے کی ہدایت کی‘شہباز شریف نے جولائی کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجے
جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ جولائی میں سالانہ بنیاد پر 13فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہونا خوش آئند ہے، جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں نے ماہانہ بنیاد پر 4.5فیصد زیادہ ترسیلات بھیجیں۔شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا معیشت کے استحکام اور ترقی میں مثبت کردار لائق تحسین ہے، سمندر پار پاکستانی ہمارا قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں