وزارتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ، ڈاکٹر عشرت حسین

اسلام آباد(آن لائن)سابق گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے وزارتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی برآمدات تنزلی کا شکار ہیں ہم جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے باوجود ہم یورپ کی منڈیوں سے بھرپور فائدہ نہ اٹھا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ایگزیم بنک کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ماتحت ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔اس پروگرام کے تحت منتخب نوجوانوں کا انتخاب سخت میرٹ پر کیا گیا ہے، جنہیں آف سائٹ اور آن دی جاب ٹریننگ کے ذریعے پاک ایگزیم کے ہیڈ آفس اور ریجنل آفسز میں تعینات کیا جائے گا۔