مولانا فضل الرحمان کو متنازع باتیں واپس لینا ہوں گی:طلال چودھری

اسلام آباد (آئی  این پی)وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا  ریاست، مسلح افواج اور شہدا کے معاملے پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے جو متنازع باتیں کی ہیں، انہیں واپس لینا ہوں گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا  مولانا فضل الرحمان سے کسی کی ذاتی لڑائی نہیں، ہم ریاست، مسلح افواج اور شہدا کے ساتھ ہیں۔ سیاست کا معیار اتنا نہیں گرانا چاہیے  شہادتوں کومتنازع بنا دیں۔ شہادت کو زیر بحث لاکر سیاست کریں تو مطلب سیاست تو ختم ہوگئی۔انہوںنے کہا  وزیر داخلہ نے ابھی بہت تھوڑا بولا ہے، مزید بہت کچھ بولنا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ موقع کی مناسبت سے اور بہت کچھ بھی کہیں گے